بیجنگ۔6جنوری (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امن، چین امریکا تعلقات کی مرکزی بنیاد ہے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال نومبر میں سان فرانسسکو میں ہونے والی چین امریکا سربراہی ملاقات نے مستقبل پر مبنی "سان فرانسسکو وژن” تیار کیا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کی سمت کی نشاندہی کی ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سان فرانسسکو کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لینا چاہیے، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کو مل کر چلنے کی راہ کے طور پر لینا چاہیے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کرنا چاہیے۔