چین امریکی راز حاصل کرنے میں مصروف ہے، ایف بی آئی

74

واشنگٹن ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ڈاریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا ہے کہ امریکا کواس وقت بیشتر ممالک سے خطرات لاحق ہیں حتی چین نے اپنے تجارتی اور دیگر ذرائع کے تحت خفیہ راز حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے اس بات کا اظہار ”امریکا اور اسے درپیش خطرات“ کے زیرعنوان منعقدہ ایک پینل سے خطاب کے دوران کیا۔ کرسٹوفر رے نے کہا کہ امریکا کو اس وقت بیشتر ممالک سے خطرات لاحق ہیں حتیٰ چین نے اپنے تجارتی اور دیگر ذرائع کے تحت خفیہ راز حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جن کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری ،کمپنیوں کی خرید و فروخت اور مالی لین دین پر نظر رکھنا ہے۔