30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین انفراسٹرکچر کی ترقی اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے...

چین انفراسٹرکچر کی ترقی اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گا، چین کی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر لین سونگ تیان کا پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چین کی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز (سی پی اے ایف ایف سی) کے صدر لین سونگ تیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے نوجوانوں کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، چین انفراسٹرکچر کی ترقی، صنعت کاری اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کی مثالی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تجارت کو بڑھا کر اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو جدید بنا کر پاکستان کو غربت سے نکالے۔ لین سونگ تیان نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے تعلیم کے علاوہ تکنیکی مہارت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی اے ایف ایف سی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

- Advertisement -

لین سونگ تیان نے کہا کہ آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے، انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کی ترقی اور پیش رفت کو اجاگر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کی تعمیر کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور یہ انسانیت کی مشترکہ ترقی کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ چین کی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی آئی اور مواصلاتی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے، دونوں ممالک مل کر اس روایتی دوستی کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ اس سے عوام مستفید ہوسکیں۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کامیاب اختتام پر پاکستان کے وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا جو کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا پہلا دورہ چین تھا۔ اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

چینی عوام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں سے بہت متاثر ہیں، پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2008 کے موسم سرما میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد چین کے لیے پاکستان کی مدد کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336728

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں