34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںچین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کا...

چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2” ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس 21 اپریل کو منعقد ہو گا

- Advertisement -

بیجنگ ۔19اپریل (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین کے وزیر دفاع دونگ جون 21 اپریل کو بیجنگ میں چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2” ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو اور وزیر دفاع شوری چین میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، اور "2+2” ڈائیلاگ میکانزم کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور سٹریٹجک تعاون کو مزید بلندی تک پہنچایا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں