28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںچین اورمتحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں پر مشتمل وفود چند ہفتوں...

چین اورمتحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں پر مشتمل وفود چند ہفتوں کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) چین اورمتحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں پر مشتمل وفود چند ہفتوں کے دوران پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین وزیر مملکت ہارون شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کے وفود کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سمیت ملک بھرمیں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، ہاﺅسنگ اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی اقتصادی و صنعتی زونز کے قیام کیلئے پرعزم ہے جس سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے صنعتی و اقتصادی ترقی یں مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=122955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں