چین اورپاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، ژاؤ لیجیان

227
CPEC
CPEC

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین اورپاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک کشادہ اور جامع پلیٹ فارم ہے اور چین اور پاکستان دونوں ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیرمقدم کریں گے۔