چین اوریو اے ای کی اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصیٰ کے دورہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست

193

بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کےقومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن یویر کے مسجد اقصیٰ کے دورہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نئے قومی سلامتی کے وزیر ایتما بین گوبر کے مسجد اقصیٰ کے دورہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے،

یہ اجلاس جمعرات کو ہونے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ فلسطین، سعودی عرب، ترکیہ متحدہ عرب اماراتاور اردن نے ایتامار بن یویر کے مسجد اقصی کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔