24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین اور امریکا کے مابین ٹیرف معطلی میں توسیع پر اتفاق

چین اور امریکا کے مابین ٹیرف معطلی میں توسیع پر اتفاق

- Advertisement -

بیجنگ ۔12اگست (اے پی پی):چین اور امریکا نے ٹیرف معطلی میں توسیع پر اتفاق کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق چین اور امریکا نے سٹاک ہوم میں ہونے والے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق دونوں ممالک نے اضافی ٹیرف معطلی کی مدت میں 90 دن کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق، امریکا چین ، جس میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے بھی شامل ہیں، سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد اضافی ایڈ ویلوم ڈیوٹی کی شرح میں 24 فیصد رعایت کو مزید 90 دن کے لیے معطل رکھے گا، جس کا اطلاق 12 اگست سے ہوگا۔اسی طرح چین بھی امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 24 فیصد اضافی ایڈ ویلوم ڈیوٹی اور اس سے متعلق غیر ٹیرف جوابی اقدامات کو مزید 90 دن کے لیے معطل رکھے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں