چین اور امر یکہ روا بط کو برقرار رکھنے پر متفق

43
China and America

میو نخ ۔17فروری (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ  ای  نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے  ملاقات کی ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ فریقین نے اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تمام سطحوں پر تبادلوں پر  خیالات کا تبادلہ  کیا اور "سان فرانسسکو ویژن”  کے مزید نفاذ کے لیے تمام شعبوں میں بات چیت اور مواصلات کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے  چین-امریکہ مشترکہ انسداد منشیات ورکنگ گروپ کے کام کے بارے میں مثبت  گفتگو کی  اور امید  ظاہر کی کہ   دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے مثبت نتائج  حاصل ہوں گے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ  خارجہ پالیسی، ایشیا پیسیفک امور، سمندری امور، اور مصنوعی ذہانت پر  مشاورت کو فروغ دینا چاہیئے۔