بیجنگ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں چین اور جاپان کے انٹرپرائزر اور اعلی سطح کے سابق رہنماو±ں کے درمیان چوتھی بات چیت میں شریک جاپانی نمائندے سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں چینی وزیر اعظم نے امید کا اظہار کیا کہ چین اور جاپان کثیرالجہت پسندی اور آزاد تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور جاپان دنیا کی اہم معیشتوں کے طور پر، ایک دوسرے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارتی سرمایہ کاری، مالیات، تخلیق اور ہائی ٹیک سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی پسندی اور آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کریں گے۔