بیجنگ۔20اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقا ت ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صدر نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے آئے ہوئے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات کے دوران کہا کہ صدر رانیل وکرما سنگھے کی قیادت میں سری لنکا مشکل ترین دور سے گزرا ہے اور معاشی و سماجی ترقی منظم انداز میں بحال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کے صدر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر اور ان کے درمیان باہمی تعاون اور دوستانہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے کام کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کوفائدہ پہنچ سکے۔