چین اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبہ میں معمول کا تعاون جاری ہے ‘ چین ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال کے لئے ذمہ درانہ کردار ادا کر رہا ہے‘ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن کی بریفنگ

74
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

بیجنگ ۔ 7 اگست (اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبہ میں معمول کا تعاون جاری ہے اور چین ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال کے لئے ذمہ درانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ جمعہ کو یہاں بریفنگ کے دوران انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین ایٹمی اسلحہ کی ممکنہ ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ حالیہ برسوں میں دونوںممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں مفید تعاون کو فروغ ملا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے حوالہ سے بین الاقوامی ذمہ داریوں پر سختی سے کاربند رہے گا اور باہمی احترام ومفاد کی بنیادوں پر ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا ، نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا سعودی عرب ایٹمی اسلحہ کی ممکنہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کے لئے چینی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں یا نہیں جبکہ سعودی عرب نے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔