چین اور سنگاپور آزاد تجارت کی حمایت کرتے ہیں،چینی وزارت خارجہ

100
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

بیجنگ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) چین اور سنگاپور پور عملی اقدامات کے ذریعے آزاد تجارت کی حمایت کرتے ہیں۔چین اور سنگاپور نے آزادانہ تجارت کے ایک معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کی دستاویز پر دستخط کئے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ اس دستاویز پر دستخط کرنا چین اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دے گا اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی مفادات کے تعاون کی ایک مثال قائم کرے گا۔اس دستاویز پر دستخط کرنا چین اور سنگاپور کی جانب سے آزادانہ تجارتی اور اقتصادی عالمگریت کی حمایت کی جانب مثبت رویے اور اس راستے پر آگے بڑھتے رہنے کے عزم کا اظہار ہے۔