پیرس ۔24جون (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے فرانس کے وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم الزبتھ بورن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پنگ نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا تھا جس میں چین فرانس تعلقات کی ترقی کے لیے حکمت عملی کی رہنمائی کی گئی تھی۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین فرانس کےحالیہ دورے کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین- فرانس تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کو فروغ دینے کے لیے فرانسیسی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
چین دوطرفہ تجارت کی متوازن ترقی کو فروغ دینے، ایک دوسرے تک مارکیٹ کی رسائی کو بڑھانے، کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنانے، سبز ترقی اور دیگر پہلوؤں میں تعاون کے امکانات کو استعمال کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے فرانس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشترکہ مشاہدہ کیا۔