بیجنگ۔13جنوری (اے پی پی):مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار سال 2024 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بیجنگ میں سی جی ٹی این کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد "روایات توڑ تے ہوئے "اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے چین کا انتخاب کیا جو قابلِ توجہ امر بن چکا ہے۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔
سول انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے صدر معیزو جب ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے وزیر تھے تب انہوں نے اس یقین کے ساتھ چین -مالدیپ دوستی پل کی تعمیر کی قیادت کی تھی کہ یہ پل مالدیپ کے لوگوں کے خوابوں کو سچ کرے گا۔