چین اور پاکستان قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے،کیوئی پینگ

89
چین پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر بیجنگ میں سیمینار کا انعقاد،سرکاری اور نجی شعبے کی 30تنظیموں نے شرکت کی

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم اور چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنسز (سی پی جے آر سی) کے ڈائریکٹر جنرل کیوئی پینگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان قدرتی آفات کی روک تھام اور تخفیف کے حوالے سے تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ چین پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم پلیٹ فارم کو یقینی بنایا جائے گا۔