23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین اور کمبوڈیا کی مسلح افواج کی جانب سے قائم کیے گئے...

چین اور کمبوڈیا کی مسلح افواج کی جانب سے قائم کیے گئے مشترکہ لاجسٹک اور تربیتی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا

- Advertisement -

بیجنگ۔5اپریل (اے پی پی):چین اور کمبوڈیا کی مسلح افواج کی جانب سے قائم کیے گئے مشترکہ لاجسٹک اور تربیتی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، یہ مرکزکمبوڈیا میں ریام نیول بیس پر قائم کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ مرکز علاقائی انسداد دہشت گردی، آفات سے بچاؤ اور تخفیف، انسانی امداد، مشترکہ تربیت اور دیگر کارروائیوں میں دونوں افواج کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق مرکز کے باقاعدہ آپریشن کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے اہلکاروں کو روانہ کریں گے۔مرکز کی تعمیر اور آپریشن چین اور کمبوڈیا کے درمیان باہمی احترام اور مساوی مشاورت کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے ملکی قوانین، متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی طرز عمل کی مکمل تعمیل کرتا ہے، جس کا مقصد کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے۔

- Advertisement -

مرکز کا قیام دونوں افواج کے درمیان عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سازگار ہے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرنے اور بین الاقوامی عوامی تحفظ کی مصنوعات فراہم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔ ■

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں