بیجنگ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سب سے بڑی سیاسی تقریب بدھ کو بیجنگ میں سخت سکیورٹی میں شروع ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کہا کہ چین دنیا کےلئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا، ہمیں لوگوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے بہت کچھ کرنا چاہیئے اور ان اقدامات کی سخت مخالفت کرنی چاہیئے جن کا مقصد عوامی …
چین دنیا کےلئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا، تائیوان چین کا حصہ ہے، چین کے صدر شی جن پنگ کا بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سب سے بڑی سیاسی تقریب بدھ کو بیجنگ میں سخت سکیورٹی میں شروع ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کہا کہ چین دنیا کےلئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا، ہمیں لوگوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے بہت کچھ کرنا چاہیئے اور ان اقدامات کی سخت مخالفت کرنی چاہیئے جن کا مقصد عوامی مفادات کو نقصان پہنچانا اور قیادت اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں حاصل ہونے والی سیاسی اور اقتصادی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چین سوشلزم کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین دنیا کےلئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا۔ انھوں نے پارٹی ارکان سے کہا کہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ ہماری قسمت کا اشتراک کریں اور ہمیشہ لوگوں کی بہتر زندگی کے بارے میں سوچیں۔ اس موقع پر انھوں نے چین کے سوشلسٹ ماڈرنائزیشن کے منصوبے کا بھی ذکر کیا جسے 2050ءتک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ چینی صدر نے چین کے اس موقف کو دہرایا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔








