24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے سرفہرست تین تجارتی...

چین دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے سرفہرست تین تجارتی شراکت داروں میں شامل

- Advertisement -

بیجنگ۔25اگست (اے پی پی):چین دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے سرفہرست تین تجارتی شراکت داروں میں شامل ہو گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ انکشاف جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے سربراہ سن میجون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔سن میجون کے مطابق 2024 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ممالک کے ساتھ چین کی تجارت 22 ٹریلین یوآن (3 ٹریلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو ملک کی مجموعی درآمدات و برآمدات کا 50 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں جن میں آسیان، لاطینی امریکا، افریقہ اور وسطی ایشیا شامل ہیں، کے ساتھ چین کی تجارت 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے سالانہ 10 فیصد سے زیادہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔سن میجون نے عالمی تعاون کے حوالے سے چین کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2021 سے اب تک بین الاقوامی تعاون کی 519 دستاویزات پر دستخط کیے جا چکے ہیں تاکہ باہمی معاشی فوائد کو فروغ دیا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں