بیجنگ ۔14دسمبر (اے پی پی):چین میں سی جی ٹی این کے ذریعہ کئے گئے آن لائن سروے کے دوران 92.4 فیصد جواب دہندگان نے معاشی نکتہ نظر بارے اعتماد کا اظہار کیا ہیں اور کا توقع ظاہر کی کہ چین عالمی معاشی نمو کے انجن کے طور پر کلیدی کردار ادا کرے گا اور عالمی معیشت میں مزید یقین کا باعث بنے گا ۔ رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ، جس میں نئے قائم کردہ غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کی تعداد اور کھپت کی نمو میں نمایاں اضافہ ہوا
جب کہ سامان کی تجارت میں مضبوط نمو ہوئی ہے۔ سروے میں 90.7 فیصد جواب دہندگان نے چین کی معیشت کی صلاحیت اور لچک کی تصدیق کی جبکہ 88.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ صارفین کی پالیسیاں ، جیسے پرانی مصنوعات کے لئے ٹریڈ ان پروگرام ، چین کی گھریلو کھپت کو متحرک کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 87.2 فیصد افراد چین کی اعلی سطح کے کھلے پن سے فائدہ اٹھانے اور اس کے ترقیاتی مواقع میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ۔