اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چین سے میت واپس لانے کیلئے کچھ قانونی تقاضے ہیں جن پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل فلائٹس میں ٹرانسپورٹیشن کے لئے میت کو محفوظ رکھنے اور خصوصی تابوت کے ذریعے منتقل کرنے سمیت خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جس کے بعد میت کو بھجوایا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔