- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) چین سے درآمد کئے جانے والے موبائل فونز کی درآمدات میں 40فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے دوران 6.96 ملین ہینڈ سیٹ درآمد کئے گئے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال 2013-14 ءکے دوران چین سے 11.54 ملین موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کے ملکی درآمد کنندگان گزشتہ دو سال سے چین سے موبائل فونز کی درآمدات کرنے کی بجائے متحدہ عرب امارات اور ویتنام سے موبائل فونز کی درآمدات کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے چین سے موبائل فونز کی درآمدات کی شرح گزشتہ مالی سال کے دوران 40فیصد تک کم ہو گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6105
- Advertisement -