اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چین سے میڈیکل کا وفد طبی سامان کے ساتھ چائنہ سدرن کے ذریعے آج ہفتہ کے روز دن 2بجکر 10منٹ پرارمچی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گا۔سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کا استقبال وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اور چینی سفیر کریں گے۔