بیجنگ۔ 25ستمبر(اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ چین یورپ ماحول دوست شراکت داری پر مبنی تعلقات قائم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد عالمی معیشت کی ماحول دوست بحالی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ یورپی یونین اس مقصد کے حصول کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ایک پریس کانفرنس میں وانگ وین بین نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مثبت طور پر نمٹنا نہ صرف چین کی پائیدار ترقی کے حصول کی اندورنی ضروریات ہے بلکہ انسانیت کے مساوی معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی بڑے ملک کی حیثیت سے ذمہ داری بھی ہے۔واضح رہے کہ یورپی کمیشن کی چیئرپرسن نے 23 ستمبرکو کہا تھاکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب 2060 کے آخر تک کاربن کے اخراج پر قابو پانے اور کاربن کے اثرات کو زائل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہیں۔