چین ، منگولیا آزاد تجارتی زون کا منصوبہ جاری کر دیا گیا جس کے بعد چین میں آزاد تجارتی زونز کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔
چین فری ٹریڈ زونز میں اضافہ، دنیا کے لیے چین کے کھلے پن میں توسیع کا اظہار
بیجنگ ۔11اپریل (اے پی پی):چین ، منگولیا آزاد تجارتی زون کا منصوبہ جاری کر دیا گیا جس کے بعد چین میں آزاد تجارتی زونز کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔ اس سے نہ صرف اعلیٰ معیار کی ترقی کو مؤثر انداز میں فروغ دیا گیا ہے بلکہ چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو مزید وسعت دینے کے عزم اور ذمہ داری کو بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق منگولیا آزاد تجارتی زون کا قیام چین کے اصلاحات اور کھلے پن کے فروغ کی تازہ ترین عملی مثال ہے۔
ستمبر 2013 میں شنگھائی فری ٹریڈ زون کے آغاز کے بعد، ایک دہائی سے زائد بھر پور کوشش اور محنت سے چین کے آزاد تجارتی زونز آج پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ساحلی، اندرونی اور سرحدی علاقوں کو مربوط کرتے ہوئے کھلے پن کے نئے ماڈل کی تشکیل کر چکے ہیں ۔ 2024 تک 22 آزاد تجارتی زونز نے ملک کے کل رقبے کے ایک ہزارویں حصے سے بھی کم علاقے پر مشتمل ہونے کے باوجود قومی سطح پر بیرونی سرمایہ کاری میں تقریبا پانچواں حصہ اور درآمدات و برآمدات میں چھٹے حصہ کے شراکتدار ہیں۔
نیا قائم کیا جانے والا منگولیا آزاد تجارتی زون عالمی سرمایہ کاری کو مزید متنوع انتخاب فراہم کرے گا اور عالمی کمپنیوں کے لیے زیادہ وسیع مارکیٹ اور بہتر کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔









