چین مسئلہ کشمیر پر ہماری اورہم تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت کرتے ہیں، سید فخر امام

57

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ چین متحدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں شامل ہے اور اس نے 50 سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مسئلہ کشمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سسید فخر امام نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے بھارت اور نیپال کے دورے کی توقع کی جارہی ہے اور امید ہے کہ وہ اس دورے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر پر بات چیت کریں گے۔