بیجنگ۔25جون (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور موثر جنگ بندی کے حصول اور امن و استحکام کو فروغ دینے کی امید رکھتا ہے۔
بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین اور ایران کے عوام کی روایتی دوستی ہے اور چین ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون برقرار رکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام میں مثبت کردارکا خواہاں ہے۔
چند روز قبل جاری کردہ ایرانی علاقے پر فوجی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے سے متعلق برکس کے مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے گو جیاکھون نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں جنگ بندی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو بہتر بنانے میں تعمیری کردار ہے۔