یجنگ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور دوسرے برانڈز کی کمپنیوں نے چین کے لیے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ان کمپنیوں کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں کمی چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی کے پیش نظر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بیجنگ نے گزشتہ ماہ رواں تمام کمپنیوں کے لیے رواں سال سے 2کھرب چینی یوان تک ٹیکسز اور فیسوں میں کمی کا اعلان کیاتھا تاکہ مینوفیکچررز، نقل و حمل کی صنعت اور تعمیراتی صنعت میں ٹیکسوں کی کمی سے سست روی کا شکار معیشت کو تیز کیاجاسکے۔ ایپل کی ویب سائٹ پردرج مصنوعات کی قیمتیں کم دی گئیں جس میں آئی فون کے کچھ نئے ماڈلزکے لیے 500 یوان تک رعایت بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیشن برانڈ کمپنی لوئیس ویٹن اور کیرنگ گروپ کی ملکیت گوچی سمیت برانڈزکی تجویز کردہ قیمتوں میں3 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔