چین میں تعینات پا کستا نی سفیر کی چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد

126
Ambassador Khalil Hashmi
چین کے ساتھ اقتصادی روابط کو مذید مضبوط بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں،چینی کاروباری ادارے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں،سفیر خلیل ہاشمی کا پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

بیجنگ۔9فروری (اے پی پی):چین میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کے روز چین میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے کہا  کہ  چینی نئے سال کی میری یادیں بنیادی طور پر خاندان کے دوبارہ ملن اور دوستوں کے ساتھ ملنے سے متعلق ہیں۔

یہ ایک تہوار کا وقت ہے ، ہر طرف روشنیاں اور  رونق ہیں ، سرخ رنگ سب سے نمایاں رنگ ہے ، اور بہت سے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ جاتے ہیں ۔ میں اور میری اہلیہ چین میں اپنے چینی دوستوں اور اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ چینی نیا سال منانے کے بے تابی سے منتظر ہیں، اور ہم اس تہوار کی تقریبات میں شرکت کے بہت منتظر ہیں۔