چین میں زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی، 25 افراد لاپتہ

232

بیجنگ۔12ستمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ سچوان کی لوڈنگ کائونٹی میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 93 ہو گئی ہے جبکہ 25 تاحال لاپتہ ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 5 ستمبر کو چین کے صوبہ سچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی اور مضافات میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اموات کی تعداد 93 ہو گئی ہے جبکہ 25 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

ریسکیو ہیڈکوارٹر کے مطابق 55 اموات پریفیکچر گانزی تبتی میں اور 38 یاآن میں ہوئیں جبکہ لوڈنگ میں 9 اور یاآن کی شمیان کائونٹی میں 16 افراد لاپتہ ہوئے ہیں ۔