19.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںچین میں زیر تعلیم 90 پاکستانی طلباء کا پہلا گروپ ایک خصوصی...

چین میں زیر تعلیم 90 پاکستانی طلباء کا پہلا گروپ ایک خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے واپس چین پہنچ گیا ہے، وزارت خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین میں زیر تعلیم 90 پاکستانی طلباء کا پہلا گروپ ایک خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے واپس چین پہنچ گیا ہے۔ ترجمان نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 22 مئی کو چین میں اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران پاکستانی طلباء کی چین واپسی کے لیے خصوصی درخواست کی تھی۔

وزارت خارجہ، وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، ایچ ای سی اور بیجنگ میں پاکستان کا سفارت خانہ طلباء کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے طلباء کے اس گروپ کی واپسی کو فعال کرنے پر حکومت چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ توقع ہے کہ پہلے گروپ کی کامیاب آمد سے تمام پاکستانی طلباء کی آن کیمپس اسٹڈیز کے لیے چین واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=313512

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں