بیجنگ۔9جنوری (اے پی پی):چین میں سال 2023 کے دوران 3.68 ارب مسافروں نے ریلوے سے سفر کیا جبکہ چین کی قومی ریلوے نے گزشتہ سال 764.5 بلین یوآن کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی۔
چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چائنا ریلوے گروپ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 میں چین کی قومی ریلوے نے 764.5 بلین یوآن کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری مکمل کی جو سال بہ سال 7.5فیصد کا اضافہ ہے، 2776 کلومیٹر تیز رفتار ریل سمیت 3637 کلومیٹر نئی لائنوں کو فعال کیا گیا اور ریلوے کی تعمیر کے سالانہ ہدف کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں چین میں 3.68 ارب مسافروں نے قومی ریلوے سے سفر کیا ،مصروف ترین دنوں میں روزانہ 20 ملین سے زائد اور پورے سال میں روزانہ اوسطاً 10 ملین مسافروں نے قومی ریلوے سے سفر کیا، جو دونوں لحاظ سے ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔