چین میں سٹیل اور خام لوہے کے نرخ مزید کم

434

شنگھائی۔ 15 نومبر (اے پی پی) چینی سٹیل ریبار کے نرخ طلب میں کمی کے باعث مزید کم ہو گئے۔شنگھائی فیچر ایکسچینج میں جنوری کے لئے سٹیل کی سپلائی 3868 یوان(556 ڈالر فی ٹن) طے پائی۔ہاٹ رولڈ کوئل کے نرخ 3611یوان رہے۔ڈیلیان کموڈٹی ایکسچینج میں خام لوہا (آئرن اوور)کی سپلائی 1.7فیصد کمی کے ساتھ 511 یوان فی ٹن ،کوکنگ کول 1334 یوان اور کوک 2300 یوان فی ٹن رہا۔چینی سپاٹ آئرن اوور کے نرخ 76.40 ڈالر فی ٹن رہے۔