چین میں سکول بس کے حادثے میں 10 جنوبی کورین بچے ہلاک

100

چنگ ڈاﺅ۔ 9 مئی (اے پی پی) چین میں سکول بس کے حادثے میں 10 جنوبی کورین بچے ہلاک ہو گئے۔چین کے شہر چنگ ڈاﺅ میں جنوبی کورین قونصلر حکام کے مطابق مشرقی چین ایک سکول بس اس وقت حادثہ کا شکار ہو گئی جب وہ ایک سرنگ سے گذر رہی تھی،حادثہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم حکام کے مطابق حادثہ میں 10 جنوبی کورین بچے جن کی عمریں چار سے سات سال تھیں ہلاک ہو گئے ہیں،قونصلر نے زخمی ہونے والوں کی تعداد اور تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔حکام کے مطابق بچے چینی صوبہ شیندونگ کے شہر ویہائی کے رہائشی تھے۔