26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین میں شدید بارشوں سے سڑکوں کو نقصانات کا تخمینہ 16 ارب...

چین میں شدید بارشوں سے سڑکوں کو نقصانات کا تخمینہ 16 ارب یوان تک پہنچ گیا

- Advertisement -

بیجنگ۔27اگست (اے پی پی):چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سڑکوں کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 16 ارب یوان (2.24 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ کی ترجمان لی یِنگ نے بدھ کو بتایا کہ یہ ابتدائی تخمینہ اس سال کے سیلابی موسم کے آغاز سے اب تک لگایا گیا ہے اور اس میں 23 صوبے، علاقے اور بلدیاتی حکومتیں شامل ہیں جو چین کی کل انتظامی تقسیم کے دو تہائی سے زیادہ بنتی ہیں۔

چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق سیلابی موسم یکم جولائی سے شروع ہوا اور اس دوران ملک کے شمال اور جنوب میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں،اب تک مقامی حکام کو سڑکوں کی ہنگامی مرمت کے لیے 540 ملین یوان کے سبسڈی فنڈز ٹرانسپورٹ اور فنانس وزارتوں کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔مزید برآں، اپریل سے اب تک حکومت نے 5.8 ارب یوان کے نئے فنڈز آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلے اور خشک سالی کے نتیجے میں 52.2 ارب یوان کے براہِ راست معاشی نقصانات ریکارڈ کیے گئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتیں بڑھتے ہوئے موسمی نقصانات برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، یہ صورتحال عوامی خدمات کی فراہمی، مقامی کاروباروں کی معاونت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مالی دباؤ میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں