بیجنگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین کی ریاستی کونسل کے حال ہی میں منعقدہ ایگزیکٹو اجلاس میں علاقائی مالیاتی اصلاحات کو گہرا کرنے کے لئے ایک پائیلٹ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے۔ تجرباتی سرگرمیوں کے دائرے میں مشرقی ساحلی علاقوں کے ترقی یافتہ علاقے ، مغربی علاقوں کے پسماندہ علاقے ، ، اقلیتی قومیتوں کے گنجان آباد علاقے اور سرحدی علاقے شامل ہیں۔ تجربات میں دیہی اور چھوٹے مائیکرو صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی سروس ، گرین فنانس ، سائنس اور ٹیکنالوجی فنانس ، اورآزاد تجارتی زون کی تعمیر کے لئے مالیاتی امداد و حمایت شامل ہے۔