چین میں مقیم پاکستانی طلباءاور کام کرنے والے افراد کے لئے انتہائی فکر مند ہیں ، چین کی حکومت کے ساتھ مل کر ان کے تحفظ اور بہتری کے لئے کام کررہے ہیں , معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں مقیم پاکستانی طلباءاور کام کرنے والے افراد کے لئے انتہائی فکر مند ہیں جتنا ان کے خاندان والے ہیں، چین کی حکومت کے ساتھ مل کر ان کے تحفظ اور بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانیوں کے انخلاءنہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں ان کی فکر نہیں۔ اس حوالے سے ہم بہت دانشمندی سے کام لے رہے ہیں۔