اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):بیجنگ میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے سالانہ” دو سیشنز “کے انعقاد پر چین کی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال چینی حکومت کی ورک پورٹ انتہائی وسیع ہے،جو نہ صرف چینی اعتماد کا مظہر ہے بلکہ اس میں پاکستان کیلئے ترقی کےمواقع بھی موجود ہیں۔
چینی آن لائن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم اس اہم حکومتی ایجنڈے کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ پاکستان ان نئے مواقع سے کس طرح استفادہ کر سکتا ہے۔رواں سال نیشنل پیپلزکانگرس چین کے ”14ویں پانچ سالہ منصوبہ“کا تعین اور 2035کیلئے طویل المدتی اہداف مقرر کریگی۔
سفیر معین الحق نے کہا کہ چین کے دوست کی حیثیت سے ،پاکستان نے ہمیشہ چین کی ترقی پر فخر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹلائزیشن اور انوویشن میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔سفیر نے کہ ہم صحت کو فروغ دے رہے ہیں،ماحول کو اپ گریڈ اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کیلئے یو این کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
معین الحق نے کہا کہ ماحولیات پاکستان میں اہم شعبہ رہا ہے اور وزیر اعظم عمران نے عالمی معیارات کے حصول کیلئے کئی پروگرام شروع کر رکھے ہیں،اس کے علاوہ گرین ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی تعلقات ہیں اور دونوں ملک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔انہوں نے کہ کہ سی پیک تبدیلی کا منصوبہ ہے اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں خوشحالی آئیگی۔