چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی بیجنگ ونٹر اولمپکس کے کامیاب انعقا د پر چین کو مبارکباد

106
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی بیجنگ ونٹر اولمپکس کے کامیاب انعقا د پر چین کو مبارکباد

بیجنگ۔21فروری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے شاندار، عظیم الشان اور کامیاب انعقا د پر چین کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چین نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کا انعقاد کر کے دنیا کو ہم آہنگی اور یکجہتی میں اکٹھا کیا۔

انہوں نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کی اختتامی تقریب کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم چین کو کامیاب کھیلوں کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں جس میں دنیا کو ہم آہنگی اور یکجہتی میں اکٹھا کیا گیا جو بہت ہی شاندار اور عظیم الشان ہے۔ انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی ایتھلٹ محمد کریم نےبیجنگ ونٹر اولمپکس میں اگرچہ کوئی میڈل نہیں جیتا ہے لیکن انہوں نے لاکھوں چینی لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ان کے لیے سب سے پرجوش اور سنہری لمحہ اس وقت تھا جب وہ سٹیڈیم میں گئے اور پورے سٹیڈیم نے ان کا خصوصی استقبال کیا ، بہت شکریہ چین ۔ پاکستانی ایتھلیٹ دوستی اور خیرسگالی کے میڈلزجیت کر جارہے ہیں۔