بیجنگ۔18جنوری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے نائب وزیر خارجہ سون ویڈونگ سے ملاقات کی اور پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت، سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کا بھی جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ چینی نائب وزیر خارجہ سون ویڈونگ ہمارے اچھے دوست رہے ہیں اور ہم پاکستان میں ان کے قیام اور بطور چینی سفیر ان کی قابل قدر شراکتوں کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔