بیجنگ ۔ 10 اگست (اے پی پی) چین نے پتھر کے کوئلے کی پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے ملک کے معاشی نظام اور اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کے پروگرام کے تحت رواں سال کے ابتدائی6 مہینوں کے دوران پتھر کے کوئلے کی پیداور میں180ملین ٹن کی کمی کردی ہے۔گزشتہ سال چین میں پتھر کے کوئلے کی پیداوار 5 ارب 7 سو ملین ٹن تک پہنچ گئی تھی کہ جس میں سے 1 ارب سات ملین ٹن ضرورت سے زیادہ تھی۔ چین کے قومی ترقی اور اصلاحات سے متعلق کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران79 فیصد کمی کردی گئی ہے جس سے کوئلے کی پیداوار 1 ارب 630 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔پتھر کے کوئلے کی پیداوار میں کمی کے ساتھ شیئر مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں گراوٹ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ چین میں پتھر کا کوئلہ ایندھن کی کمی پوری کرنے کا ایک بڑا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے خاص طور پر موسم سرما میں گھروں اور دفاتر کوگرم رکھنے کے لئے پتھر کا کوئلے کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔