24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین میں پہلی سہ ماہی صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ

چین میں پہلی سہ ماہی صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ

- Advertisement -

بیجنگ۔27اپریل (اے پی پی):چین کے قومی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی ادارے جو گذشتہ سال 3.3فیصد کی شرح سے گھاٹے کا شکار تھے اب ان کی آمدنی میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی سے صنعتی اداروں کے مجموعی منافع میں مسلسل کمی کا رجحان تبدیل ہو گیا ہے اور نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 3.4 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری سے فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آمدنی میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری سے فروری کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

تقریباً ساٹھ فیصد صنعتی اداروں کےمنافع میں اضافہ ہوا ہے ، ان میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں