بیجنگ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران چین میں کوئلے کی پیداوار میں 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارچ کے مہینے میں چین میں 294 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 4.5 فیصد کم ہے ۔