بیجنگ۔23اکتوبر (اے پی پی):چین کے شمالی صوبہ ہیبی میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔ شنہوا کے مطابق مائننگ کمپنی نے اپنے وی چیٹ اکائونٹ پر بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح4 بج کر 37 منٹ پر کیلوان (گروپ) لمیٹڈ لائیبلٹی کارپوریشن کے کیانجیائینگ کان کنی کے ذیلی ادارے میں پیش آیا، جو ہیبی میں سرکاری کوئلے کی کان کنی کی ایک بڑی کمپنی ہے۔
کیانجیائینگ ذیلی ادارہ تانگشان شہر کے ضلع فینگنن میں واقع ہے۔حادثے کے باعث 6 مزدور کان میں پھنس گئے اور امدادی کارکن پھنسے ہوئے کان کنوں کو بچانے کے لیےکوششیں کررہے ہیں۔ ■