چین میں گزشتہ ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی

بیجنگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین میں گزشتہ ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ جولائی کے دوران خام تیل کی برآمدات میں میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر 2011ءکے بعد پہلی مرتبہ چین میں خام تیل کی پیداوار میں اتنی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی …

بیجنگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین میں گزشتہ ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ جولائی کے دوران خام تیل کی برآمدات میں میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر 2011ءکے بعد پہلی مرتبہ چین میں خام تیل کی پیداوار میں اتنی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 16.72 ملین ٹن خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔ روزانہ کی اوسط کی یہ شرح 3.94 ملین بیرل ہے جبکہ جون میں یہ شرح 4.03 ملین بیرل یومیہ تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق سال کے ابتدائی سات مہینوں میں خام تیل کی پیداوار میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply