چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

194
Earthquake
Earthquake

بیجنگ۔30جنوری (اے پی پی):چین کے زنجیانگ ریجن کی کائونٹی شایا میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ چینی خبر رساں ادارے نےمقامی زلزلہ پیما مرکز (سی ای این سی) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح7بج کر 49 منٹ پر صوبہ اکسو کی شایا کائونٹی میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز 50کلومیٹر زیر زمین تھا۔