چین میں 6.9 درجے شدت کا زلزلہ ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

80
Earthquake
Earthquake

بیجنگ۔ 8جنوری (اے پی پی):چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں  6.9 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی محکمہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر گو یونگ نے چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سنٹر (سی ای این سی) کے حوالے سے بتایا کہ چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی میں ہفتہ کی صبح ایک بجکر45 منٹ پر 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔