بیجنگ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) چین کے شمالی علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔چینی زلزلہ نیٹ ورک سنٹر کے مطابق زلزلہ ملک کے شمال میں واقع صوبہ گانسو کے نواحی علاقے گانان تبت اور شیاہے میں آیا۔ ریکڑ سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔