چین نےایک ہی راکٹ کے ذریعے سے 13 مصنوعی سیارےمدار میں بھیج دیئے

113

بیجنگ۔6نومبر (اے پی پی):چین نے صوبہ شانسی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک ہی راکٹ کے ذریعے 13 مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نےارجنٹائن کی کمپنی سیٹیلیوجک کے تیار کردہ 10 کمرشل ریموٹ سینسنگ سیارےسمیت3 دوسرےسیٹلائٹ سیارے جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11:19 بجے ’لانگ مارچ کیرئیر-6‘ کےذریعے سےلانچ کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ مذکوہ لانچ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا351 واں لا نچ تھا۔