23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے اروناچل پردیش میں دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

چین نے اروناچل پردیش میں دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

- Advertisement -

چین نے اروناچل پردیش میں دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا
سرحد کی حد بندی نہیں کی گئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اپنی طرف معمول کی گشت کر رہے تھے، چین
بیجنگ۔ 16 جون(اے پی پی) چین نے اروناچل پردیش میں دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحد کی حد بندی نہیں کی گئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی طرف معمول کی گشت کر رہے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لو کنگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ فوجی چین کی حدود میں معمول کی گشت پر تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں